محبت جب بھی ہوتی ہے
محبت جب بھی ہوتی ہے
ستارہ وار ہوتی ہے
بساط وقت سے باہرمحبت جب بھی ہوتی ہے
ستارہ وار ہوتی ہے
ابد کے پار ہوتی ہے
محبت جب بھی ہنستی ہے
کہیں بجلی چمکتی ہے
کہیں بادل برستے ہیں
ہوا نظمیں سناتی ہے
زمیں پر پھول کھلتے ہیں
پرندے لوٹ آتے ہیں
محبت جب بھی روتی ہے
سمندر پھیل جاتے ہیں
کنارے ڈوب جاتے ہیں
محبت جب بھی مرتی ہے
ابد کی موت مرتی ہے
