Announcement

Collapse
No announcement yet.

سعودی مردوں پر پاکستانی عورتوں سے شادی پر 

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سعودی مردوں پر پاکستانی عورتوں سے شادی پر 

    سعودی مردوں پر پاکستانی عورتوں سے شادی پر پابندی

    سعودی عرب نے سعودی مردوں پر پاکستانی، بنگلہ دیشی، برما اور افریقی ملک چاڈ کی عورتوں سے شادی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    جدہ میں صحافی راشد حسین کے مطابق سعودی عرب کے روزنامہ مکہ نے مکہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف القریشی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حکومت نے سعودی مردوں پر پاکستان، بنگلہ دیش، چاڈ اور برما کی عورتوں سے شادی کی ممانعت کر دی ہے۔

    غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چاروں ملکوں کی پانچ لاکھ عورتیں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
    سعودی عرب کی حکومت نے مردوں کو غیر ملکی عورتوں سے شادی کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے
    شادی سے پہلے حکومت سے اجازت لینا لازمی قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی عورت سےشادی کے خواہشمند سعودی عرب کے مرد پر لازم ہے کہ اس کی عمر پچیس برس ہو اور اگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہے تو ایسا میڈیکل سرٹیفکیٹ مہیا کرے جو ظاہر کرے اس کی پہلی بیوی معذور یا کسی دائمی مرض میں مبتلا ہے اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔

    مکہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف القریشی کے مطابق مطلقہ مرد طلاق کے چھ ماہ کے اندر غیر ملکی عورت سے شادی کی اجازت کی درخواست دینے کا مجاز نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس کا محکمہ سعودی مردوں کی غیر ملکی عورتوں سے شادی کی درخواستیں وصول کر کے متعلقہ محکموں کو روانہ کرتا ہے۔
    روزنامہ مکہ نےحکومتی ذرائع سے خبر دی ہے کہ مراکش کی حکومت نے مراکشی عورتوں سے شادی کے خواہشمند سعودی مردوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ ایسا سرٹیفکیٹ پیش کریں کہ وہ ماضی میں کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہیں رہے ہیں اور وہ اچھے چال چلن کے مالک ہیں۔مراکش کی حکومت سعودی عرب کے مرد سے تقاضا کرتی ہے کہ اگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہے تو وہ اپنی پہلی بیوی کی رضامندی کا سرٹیفکیٹ پیش کریں۔

  • #2
    Keeping Ashraf Ashraf. Self Preservativen.

    Comment


    • #3
      This is a very Good news.As alot of Young girls lives were destroyed by those old dirty sheikh's
      "[B][SIZE="3"]Seer Speen Wazeer[/SIZE][/B]"

      Comment

      Working...
      X