پاکستان میں امریکی فوجیوں میں کمی کا فیصلہ
سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے درمیان تعلقات کافی عرصہ سے کشیدہ ہیں
پاکستان فوج کے کور کمانڈروں کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان فوج کے ہیڈکواٹر راولپنڈی میں ہونے والے اس اجلاس کے بعد ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ کور کمانڈروں کو پاکستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
اس بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ امریکی فوجیوں کی پاکستان میں موجودگی کو کم سے کم کرنے کا فیصلہ کس سطح پر لیا گیا ہے اور کیا اس بارے میں پاکستان کی سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے کہ نہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2....shtml?print=1
سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے درمیان تعلقات کافی عرصہ سے کشیدہ ہیں پاکستان فوج کے کور کمانڈروں کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔