Announcement

Collapse
No announcement yet.

Pakistan at the tail of list in every aspect

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Pakistan at the tail of list in every aspect



    تعلیم، قانون اور سرمایہ کاری میں پاکستان پیچھے

    سطح پر مختلف ملکوں میں تعلیم، سرمایہ کاری، آزادیِ صحافت، اور قانونی کی حکمرانی کے لحاظ سے مرتب کی گئی ایک سالانہ تقابلی رپورٹ میں پاکستان کا نمبر نہ صرف مغربی ممالک سے بلکہ جنوبی مشرقی ایشیا کے ملکوں سے بھی بہت نیچے نظر آتا ہے۔
    کورنل یونیورسٹی آسٹریلیا اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی جانب سے کیے جانے والے مشترکہ گلوبل انوویشن انڈیکس (جی آئی آئی) کے ساتویں سالانہ سروے کے مطابق پاکستان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں جنوبی مشرقی ایشیا کے نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان جیسے چھوٹے ملکوں سے بھی کہیں پیچھے ہے۔
    اسی بارے میں
    برکس ممالک کا ایک کھرب ڈالر کا ترقیاتی بینک
    بہتر معاشی تعلقات کے لیے برطانوی وزرا کی بھارت آمد
    ’50 فیصد سے زیادہ پاکستانی غریب ، مہنگائی 8.69 فیصد‘
    گلوبل انوویشن انڈیکس کی رپورٹ دنیا کی تقریباً ڈیڑھ سو معیشتوں کی ایجاد، اختراع اور ترقی کی صلاحیتوں کے بارے میں ہوتی ہے اور گذشتہ سات برس میں اس سروے یا رپورٹ نے اپنی افادیت کی وجہ سے خاصی اہمیت حاصل کر لی ہے۔
    سروے کے پیش لفظ میں کہا گیا ہے کہ مقامی سطح پر ایجاد اور اختراع کے لیے سازگار ماحول اور معاشی ترقی کو پروان چڑھانے کے لیے پالیسی سازی کے مرحلے میں انسانی صلاحیت کے عمل دخل کو سمجھنا بڑا ضروری ہوتا ہے اور یہ رپورٹ اس میں مدد دیتی ہے۔
    تعلیم کے شعبے میں 142 ملکوں کا تقابل کیا گیا جس میں پاکستان کا نمبر 141 واں ہے۔ پاکستان کو تعلیم جیسے اہم شعبے میں صرف 10.7 نمبر دیے گئے، جبکہ چین جو اس فہرست میں اول نمبر پر ہے، اس کا سکور 71.3 رہا۔
    تعلیمی کارکردگی
    بھوٹان 71
    نیپال 112
    سری لنکا 119
    انڈیا 128
    بنگلہ دیش 134
    پاکستان 141
    سیاسی ماحول کے لحاظ سے 143 ملکوں کا جائزہ لیا گیا جس میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کا نام فہرست میں 141ویں نمبر پر نظر آیا اور اس کو صرف 22.8 سکور دیا گیا۔ صرف سوڈان اور یمن پاکستان سے نیچے ہیں۔ اس فہرست میں فن لینڈ سرفہرست ہے اور اس کو 91 پوائنٹ دیے گئے ہیں۔
    قانون کی حکمرانی کے ضمن میں کرائے گئے جائزے میں پاکستان کا نمبر 143 ملکوں کی فہرست میں 122 ویں نمبر پر رہا۔ اس اعتبار سے پاکستان کو صرف 22 نمبر دیے گئے جب کہ اس فہرست میں 100 سکور کے ساتھ ناروے اول نمبر پر رہا۔
    بزنس کے ماحول کے اعتبار سے پاکستان کا نمبر بھارت سے بہتر رہا اور اس شعبے میں پاکستان 53.9 سکور کے ساتھ 107 ویں نمبر پر رہا۔ بھارت کو اس فہرست میں 47 سکور دے کر 128ویں نمبر پر رکھا گیا۔
    اس فہرست میں سنگاپور 95 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ کینیڈا 94 سکور سے دوسرے نمبر پر، جرمنی جو معاشی اعتبار سے یورپ کا سب سے مستحکم ملک ہے اس کا شمار 19 ویں نمبر پر کیا گیا اور اس کو 81 پوائنٹ دیے گئے۔
    امریکہ 84 سکور کے ساتھ جرمنی سے چار نمبر اوپر 15ویں نمبر پر آیا۔

  • #2
    LoL - not all lists.
    How about list of most corrupt states.
    We along with India, Bangladesh, African tinpot dictatorships and many South American countries are there too.

    Sad state of affairs

    Comment


    • #3
      Article in Urdu.
      Tormana saeb yey cornell university ka survey hai. Aap jantai hon gai har survey mai maqsadi bias hota hai. Yani Jo unka maqsad hai wo hi Bias ginna jata hai.

      Aap KK khud maloom hai pak ka kya haal hai. Ham ap ke andiwal/parosi hai, ham sab ok asliyat ka malum hai.

      Urdu poyezi/samjai/famidi?

      Comment


      • #4
        Originally posted by torkham View Post
        Article in Urdu.
        Tormana saeb yey cornell university ka survey hai. Aap jantai hon gai har survey mai maqsadi bias hota hai. Yani Jo unka maqsad hai wo hi Bias ginna jata hai.

        Aap KK khud maloom hai pak ka kya haal hai. Ham ap ke andiwal/parosi hai, ham sab ok asliyat ka malum hai.

        Urdu poyezi/samjai/famidi?
        torkham Saib, hahaha. poyezi, famidi famidi.

        mein jantha hoon, even yai noble prize alami siyasi maqasad ko agai baranai kai liyai isthimal hota hai, likin yai pakistani khasosi thawar par yai da bannu aisa thasur dai raha haa, jaisai pakistan janath hai, tho main nai yahan pai yai mazmun post kardiya.

        Comment

        Working...
        X